22 جولائی 2014 - 14:15
اسلامی مزاحمت کی کاروائیاں، 23 صہیونی فوجی ہلاک

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی حکومت کے فوجیوں کے خلاف اپنی جوابی کاروائیوں میں 23 صہیونیوں کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصرکی الیوم السابع نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا  ہے کہ آج صبح غزہ اور اس کے اطراف میں انجام دی جانے والی کاروائيوں میں 23 صہیونی فوجیوں اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کے خلاف جوابی کاروائی میں صہیونی حکومت کے فوجیوں کی آٹھ بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ صہیونی ٹھکانوں پر 145 راکٹ داغے گئے جن میں سے 11 راکٹ، تل ابیب کے مختلف علاقوں میں گرے۔ ادھر صہیونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اس کے 114 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب غزہ میں رہائشی مکانات پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی غزہ کے طبّی مراکز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسپتالوں میں دوائیں تقریبا ختم ہوچکی ہیں اور طبّی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ صہیونی حکومت کے جنگي طیاروں نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور غزہ کے شہداء اسپتال پر، صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں 70 زیادہ فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دنوں سے جاری صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 600  سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چار ہزار کے قریب فلسطینی صہیونی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲